11 فروری، 2022، 8:50 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84647042
T T
0 Persons
جوہری مذاکرات "حتمی مرحلہ" میں داخل ہوگئے ہیں: جرمن وزیر خارجہ

تہران، ارنا- جرمن کی خاتون وزیر خارجہ "آنالنا بربوک" نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری مذاکرات "حتمی مرحلہ" میں داخل ہوگئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا ہے کہ بربوک، جو کہ تل ابیب کے سرکاری دورے پر ہیں، نے اسرائیلی وزیر خارجہ "یائر لاپڈ" کطساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر یقین رکھتی ہیں کہ جوہری معاہدے کی مکمل بحالی خطے کو اسرائیل کے لیے مزید محفوظ بنا دے گی، ورنہ اس کا ملک اس طرح کے مذاکرات میں شامل نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات، جس میں جرمنی کا ایک حصہ ہے، ایک "انتہائی نازک موڑ" پر پہنچ رہے ہیں اور ایران کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مطالبات کے بغیر بات چیت پر آمادہ ہو۔

بربوک کا یہ ریمارکس ویانا میں ایران کے جوہری مذاکرات اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے موقع پر بیان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی ریاست نے کھلے عام  جوہری معاہدے کی بحالی کی مخالفت کی ہے اور اس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

 لاپڈ نے جرمن وزیر خارجہ کیساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے جرمن فریق کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بارے میں بات کی ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .